| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشی کی سو وکٹیں
پاکستانی اسپنر مشتاق احمد نے انگلش کاونٹی چیمپین شپ میں گزشتہ پانچ سالوں میں ایک سیزن میں سو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ مشتاق احمد نے رواں کرکٹ سیزن میں سو وکٹیں لینے کا اعزاز سسکس کاونٹی کی طرف سے لیسٹر شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔ مشتاق احمد نے سسکس کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے اکہتر رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ لیسٹر شائر کے بلے باز پہلی انگ میں ایک سو اناسی کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہو گئے۔ سسکس کے بالر رابن مارٹن جینکن نے بھی اس انگ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ لیسٹر کے بلے بازوں نے انگ کا آغاز پر اعتماد طریقے سے کیا اور اوپنر ڈیرن میڈی نے پچپن رن بنائے۔ انہوں نے بریڈ ہوج کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں انہتر رن بنائے۔ لیکن لیسٹر شائر کے باقی بلے باز صرف اڑسٹھ رن بنا سکے۔ سسکس کو انگ کے آغاز ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب ان کے اوپنر رچرڈ منٹگومری، فلپ ڈفریٹز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہو گئے ۔ لیکن مرِے گڈون اور ٹونی کوٹنی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسکور کو ایک سو سینتیس تک پہنچا دیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |