| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشی کی طرح سپن کرنا سیکھیئے پاکستانی اسپنر مشتاق احمد نے انگلش کاونٹی چیمپین شپ میں گزشتہ پانچ سالوں میں ایک سیزن میں سو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہ کئی دفعہ یہ ثابت کرچکے ہیں کہ وہ کتنے کامیاب لگ سپنر ہیں۔ تو کیا آپ ان کی طرح گیند کو سپن کرنا سیکھنا چاہیں گے؟
بنیادی طور پر اس میں سیدھے ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمیں کے لئے بال کو پچ کے مخالف سمت یعنی آف سائیڈ پر گھمانا ہوتا ہے۔ کچھ اس طرح سے: بال کو اس طرح پکڑیں کہ درمیانی اور شہادت کی انگلی کے اوپر والے جوڑ بال کی سلائی کے ساتھ ہوں جبکہ بال انگوٹھے اور تیسری انگلی کے درمیان پھنسی ہو۔
آخر میں جب آپ گیند کو چھوڑیں تو انگلیوں کو سیدھا کرلیں اور تیسری انگلی کا زیادہ استعمال کرتے ہوئے بال کو گھڑی کے مخالف سمت میں گھمائیں۔ ساتھ ہی کلائی کو نیچے موڑ لیں۔ یقیناً آپ بیٹسمین کو آؤٹ کر چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |