BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 December, 2006, 05:34 GMT 10:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ کو557 رنز کا ٹارگٹ
ہارمسن
ہارمسن نے پونٹنگ پچہتر کے سکور پر آؤٹ کر ڈالا
پرتھ میں ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے تیسرے دن کے کھیل میں پانچ سو ستائیس رنز مکمل کرتے ہوئے انگلینڈ کو پانچ سو ستائیس رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

آسٹریلوی بلے باز ایڈم گِلکرسٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سینچری ستاون بالز پر مکمل کی۔ وہ ایک سو دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈکلیئریشن سے پہلے مائیکل کلارک بھی اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی سترہویں سینچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے اور انہوں نے اپنے وکٹ محفوظ رکھتے ہوئے ایک سو پینتیس رنز مکمل کیے۔

تیسرے دن آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی رکی پونٹنگ تھے جو پچھتر کے سکور پر ہارمسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ میتھیو ہیڈن بھی بدقسمتی سے اپنی سنچری نہ بنا سکے اور بانوے کے سکور پر پانیسر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ پر پانچ سو چھپن رنز کی برتری پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کی ہے۔

دوسری اننگز میں بھی پانیسر انگلینڈ کی جانب سے کامیاب ترین بالر رہے۔ انہوں نے ایک سو تین رنز پر مائیکل ہسے اور صرف دو رنز پر اینڈریو سیمنڈز کو کیچ آؤٹ کیا۔ اس طرح اس ٹیسٹ میں ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد آٹھ ہو چکی ہے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔ جب کھیل ختم ہوا تھا تو کپتان رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن ستاون، ستاون رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس اننگز میں انگلینڈ کو واحد کامیابی پہلی ہی گیند پر ملی جب ہوگارڈ نے لینگر کو کلین بولڈ کر دیا۔ تاہم اس کے بعد انگلش بالر وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے کم سکور(244) سےفائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن نے ستر رنز بنائے۔

کیون پیٹرسن کی شاندار اننگز کے باوجود لگتا ہے کہ انگلینڈ ایشز بچانے میں ناکام رہے گا کیونکہ آسٹریلیا اپنے کم سکور کے باوجود 29 رنز کی برتری لینے میں کامیاب ہوا ہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے کلارک نے تین جبکہ میگرا، بریٹ لی اور سمنڈز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے سپنسر مونٹی پانیسر کے برعکس شین وارن پرتھ کی وکٹ سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے اور صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

جمعرات کو آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اکاون رنز بنائے تھے۔

دوسرے دن انگلینڈ نے 51 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا لیکن محض چار رنز کے اضافے کے بعد اپنی تیسری وکٹ گنوا دی۔ کالنگوڈ میگرا کی گیند پر کیچ ہو گئے۔

اس موقع پر پیٹرسن کل کے دوسرے ناٹ آؤٹ بلے باز سٹراس کا ساتھ دینے میدان میں اترے اور دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ستائیس رنز کا اضافہ کیا۔

سٹراس کو اپنی نصف سینچری مکمل کرنے کے لیے ابھی آٹھ رنز درکار تھے کہ وہ کلارک کی بولنگ پر گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

ان کے بعد پیٹرسن کے علاوہ انگلینڈ کے باقی تمام کھلاڑی قابل ذکر سکور کیے بغیر آؤٹ ہوتے رہے۔ پیٹرسن نے 72 رنز بنائے۔

میچ کے پہلے دن کی خاص بات انگلینڈ کی جانب سے سپنر مونٹی پانیسر اور ہارمسن کی شاندار بولنگ تھی۔ مونٹی پانیسر نے 92 رنز کے عوض 5 جبکہ ہارمسن نے 48 رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یہ پانیسر کا پہلا ایشز میچ ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سوائے مائیک ہسے، کلارک اور لینگر کے کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ کی تباہ کن بولنگ کے خلاف قابل ذکر سکور نہیں کر سکا تھا۔ مائیک ہسی نے 74 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے تھے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد