ایشز: انگلینڈ کو پہلی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کی پہلی وکٹ حاصل کر لی ہے۔ آؤٹ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی جسٹن لینگر تھے جو چار رنز بنا کر کپتان فلنٹاف کی گیند پر پیٹرسن کے ہاتھوں سلپ میں کیچ ہوئے۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے 551 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ انگلینڈ کی طرف سے فلنٹاف 38 جبکہ ایشلے جائلز 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین پال کولنگوڈ نے ڈبل سنچری بنائی جبکہ کیون پیٹرسن 158 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کیون پیٹرسن اور پال کولنگوڈ کی شراکت میں 310 رنز بنے۔ انگلینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی گیرانٹ جونز تھے جو صرف ایک رن بنا کر شین وارن کی گیند پر ڈیمیئل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ برسبین میں کھیل جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو با آسانی ہرا دیا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز سکور کیے تھے۔ گولنگوڈ اٹھانوے اور پیٹرسن ساٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ | اسی بارے میں پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت27 November, 2006 | کھیل جنوبی افریقہ بھارت سے جیت گیا26 November, 2006 | کھیل ’آسٹریلوی کرکٹ ٹیم غیر مہذب ہے‘10 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||