ڈالمیا، کرکٹ بورڈ سے نکال دیے گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بورڈ کے سابق صدر جگموہن ڈالمیا کی رکنیت معطل کر دی ہے اور ان پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ مستقبل میں بی سی سی آئی میں کسی بھی عہدے کے اہل نہیں ہوں گے۔ جگموہن ڈالمیا پر بورڈ کی صدارت کے دوران مالی بدعنوانیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں شامل گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نرہری امین نے بی بی سی کو بتایا کہ ’فیصلے کے مطابق ڈالمیا بی سی سی آئی کے کسی بھی عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے ہیں اور نہ ہی وہ بورڈ کی کسی کاروائی میں حصہ لے سکتے ہیں‘۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے خلاف ڈالمیا تین برس کے بعد اپیل کر سکیں گے۔ اجلاس کے دوران بورڈ کے اراکین کے درمیان ووٹنگ ہوئی جس میں جگموہن ڈالمیا کی حمایت میں صرف دو ووٹ آئے جبکہ 29 ووٹ ان کی مخالفت میں ڈالے گئے۔
بی سی سی آئی کے ایک رکن راج سنگھ دونگرپور نے کہا ہے کہ ’جس طرح سے ہندوستان کی کرکٹ خراب ہورہی ہے اسی طرح کرکٹ انتظامیہ بھی خراب ہورہی ہے اور دونوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے‘۔ جگموہن ڈالمیا سے جب بی بی سی نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ’ابھی بورڈ کی طرف سے کوئی باقاعدہ نوٹس نہیں ملا ہے۔ اس لیے اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دی جا سکتی ہے‘۔ اس سے قبل جگموہن ڈالمیا نے ہفتے کو ہونے والے اس فیصلہ کن اجلاس کو روکنے کے لۓ مدراس ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی تھی لیکن ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ ڈالمیا انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ فی الوقت وہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ بی سی سی آئی کے فیصلے کے بعد ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ اس عہدے پر فائز رہیں گے یا نہیں۔ بی سی سی آئي نے جگموہن ڈالمیا پر 1996 کے کرکٹ کے عالمی کپ کے دوران بورڈ کے مالی امور میں کروڑوں روپے کےگھپلے کا الزام عائد کیا تھا۔ ادھر جگموہن ڈالمیا نے ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بورڈ سے ہٹا دیے جانے کے بعد انھوں نے اپنی صفائی میں کمیٹی کو ایک رپورٹ دی تھی جو نہ کمیٹی نے پڑھی تک نہیں۔ | اسی بارے میں ڈالمیا: پیشگی ضمانت کی اپیل21 March, 2006 | کھیل بی سی سی آئی:صدر کا انتخاب ملتوی29 September, 2004 | کھیل انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر 29 September, 2004 | کھیل کرکٹ بورڈ کے عہدیدار معطل09 October, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||