پرتھ: آسٹریلیا 244 پر آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشز کے سلسلہ کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی طرف سے زبردست بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجہ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اکاون رنز بنائے تھے۔ پرتھ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں انگلینڈ کی جانب سے سپنر مونٹی پانیسر نے 5 وکٹ حاصل کیے جو کہ پرتھ کے میدان میں انگلینڈ کی طرف سے اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے چوبیس اوورز میں 92 رنز دیے۔ یہ پانیسر کا پہلا ایشز میچ ہے۔ پرتھ کی وکٹ روایتی طور پر تیز بولوں کے لیے مددگار ہوتی ہے لیکن مونٹی پانیسر نے انگلینڈ کے سٹیو ہارمسن کا خوب ساتھ دیا۔ ہارمسن نے اڑتالیس رنز دے کر چار وکٹ حاصل کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیک ہسے نے انگلینڈ کے بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے لیکن دوسری جانب سے بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے گئے۔ مائیک ہسے ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کے کم سکور کے جواب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز بھی زیادہ پراعتماد نہیں تھا۔ انگلینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپنر کُک 15 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی جگہ ایئن بیل کھیلنے آئے مگر وہ بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 51 رنز بنائےتھے اور سٹراس 24 کے انفرادی سکور پر پُراعتماد بیٹنگ کر رہے تھے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز نہایت جارحانہ انداز سے کیا تھا اور میتھیو ہیڈن اور لینگر نے مشرکہ طور پر نو چوکوں کی مدد سے سکور سینتالیس تک پہنچا دیا۔اس موقع پر ہیڈن آؤٹ ہوگئے۔
کپتان فلنٹوف نے اننگز کے آغاز میں ہارمسن کو بولنگ کرنے کا موقع نہیں دیا، تاہم ہوگارڈ کے ہٹائے جانے کے بعد جب انہوں نے بولنگ کا آغاز کیا تو آسٹریلوی بلے بازوں کو شدید مشکل میں ڈال دیا۔ آسٹریلیا کے دوسری وکٹ 54 رنز پر گری جس کے بعد سوائے مائیک ہسے اور کلارک کے کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ جب مونٹی پانیسر پہلی مرتبہ ایشز میں بولنگ کرانے آئے تو تماشائیوں نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا۔ ان کا پہلا اوور میڈن رہا لیکن ایشز میں پہلی وکٹ لینے میں انہیں زیادہ دیرنہیں کیونکہ اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر انہوں نے لینگر کو بولڈ کر دیا۔ اس موقع پر ہسے اور کلارک نے آسٹریلیا کو مشکل سے نکالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز کا اضافہ کیا لیکن ہارمسن کے ہاتھوں کلارک کے آؤٹ ہونے کے بعد مونٹی پانیسر اور ہارمسن کو روکنے والا کوئی نہیں تھا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کا انگلینڈ کو بھرپور جواب 04 December, 2006 | کھیل انگلینڈ کی حیران کن شکست05 December, 2006 | کھیل پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت27 November, 2006 | کھیل ایشز: انگلینڈ کو پہلی کامیابی02 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||