سروان ون ڈے سیریز سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان رام نریش سروان دائیں پیر میں فریکچر ہونے کے سبب پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے میڈیا افسرعمران خان کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے آخری دن عمرگل کی گیند سروان کے دائیں پیر پر لگی جس کے نتیجے میں فریکچر ہوگیا ہے اور انہیں شدید تکلیف کے عالم میں میدان سے باہر لا یا گیا۔ اسوقت وہ پنتیس رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ میڈیا افسر کے مطابق سروان فوری طور پر وطن واپس جارہے ہیں۔ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ بغیر کوئی رن بنائے عمرگل کی گیند پر بولڈ ہوئے اور دوسری اننگز میں عمر گل ہی کی گیند انہیں ان فٹ کرگئی۔ چھبیس سالہ سروان نے115 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے3 سنچریوں اور24 نصف سنچریوں کی مدد سے3724 رنز بنائے ہیں۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز: برابری کیلیے بیتاب18 November, 2006 | کھیل ملتان: پاکستان نے ٹیسٹ بچالیا23 November, 2006 | کھیل آفریدی پہلے ون ڈے سے باہر01 December, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز فائنل میں پہنچ گیا02 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||