BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 November, 2006, 04:54 GMT 09:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیل اور گنگا کے سامنے بولرز بے بس

کنگا اور گیل
کنگا اور گیل نے 151 کی ناقابل شکست شراکت بنائی
کرس گیل اور ڈیرن گنگا کی شاندار بیٹنگ نے پاکستانی بولنگ کو بے بسی کی تصویربنادیا۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں151 رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔کرس گیل87 اور ڈیرن گنگا59 رنز پر کریز پر تھے۔

اس سے قبل بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم نے بڑے اسکور تک پہنچنے کا موقع ضائع کردیا اور وہ357 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کو جس پراعتماد آغاز کی ضرورت تھی وہ کرس گیل اور ڈیرن گنگا نے فراہم کردیا ۔انہوں نے پاکستان کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کی پہلی سنچری اوپننگ شراکت قائم کی۔ اس سے قبل75-1974ء کے کراچی ٹیسٹ میں لیونارڈ بیچن اور رائے فریڈرکس نے پہلی وکٹ کے لیے95 رنز بنائے تھے۔

کرس گیل اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز پر مکمل طور پر حاوی رہے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری سات چوکوں کی مدد سے مکمل کی اور کھیل کے اختتام پر ان کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کرس گیل اگر سنچری بناتے ہیں تو یہ23 اننگز کے بعد ان کی پہلی سنچری ہوگی انہوں نے آخری سنچری اپریل2005 میں جنوبی افریقہ کے خلاف انٹیگا میں بنائی تھی اس اننگز میں انہوں نے317 رنز اسکور کئے تھے۔

پہلے دن پاکستان کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر263 رنز تھا۔ کپتان انضمام الحق اور شعیب ملک کی موجودگی سے امید بندھی ہوئی تھی کہ وہ ٹیم کو مضبوط پوزیشن تک لے جائیں گے لیکن نئی گیند کے ساتھ بولنگ شروع کرنے والے ویسٹ انڈین بولرز نے صرف94 رنز کے اضافے پر چھ وکٹیں صاف کردیں جن میں سے تین جیروم ٹیلر اور دو کولی مور کے حصے میں آئیں۔

جیروم ٹیلر
فاسٹ بولر جیروم ٹیلر نے پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

انضمام الحق گزشتہ روز کے اسکور 31 پر ہی ٹیلر کی خوبصورت گیند پر وکٹ کیپر رام دین کے ہاتھوں دبوچے گئے۔

شعیب ملک14 اور20 پر سلپ میں کولی مور کی گیندوں پر لارا اور براوو کے ہاتھوں ڈراپ کیچز کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور42 رنز بناکر کولی مور کی گیند پر براوو ہی کو کیچ دے گئے۔

انضمام الحق اور شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد عبدالرزاق خاموش تماشائی بنے کامران اکمل شاہد نذیر عمر گل اور دانش کنیریا کو آؤٹ ہوتے دیکھتے رہے۔

عبدالرزاق نے کسی بھی مرحلے پر جارحانہ انداز اختیار کرکے تیزی سے رنز میں اضافے کی کوشش نہیں کی بلکہ خود کو دفاعی خول میں بند کرلیا۔ وہ سوا دو گھنٹے کی بیٹنگ میں 92گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کامران اکمل بھی17 رنز کولی مور کی گیند پر براوو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
شاہد نذیر کو7 رنز پر ٹیلر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ٹیلر نے عمرگل کو بھی7 رنز پر براوو کی مدد سے پویلین بھیجا۔ دانش کنیریا بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے۔

بائیس سالہ جیروم ٹیلر نے91 رنز کے عوض پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی دکھائی۔9 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے دوسری مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے بھارت کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کولی مور نے پہلے ٹیسٹ کی طرح اس مرتبہ بھی اپنی گیندوں پر ڈراپ کیچز کے باوجود طویل اور متاثر کن بولنگ کی اور31 اوورز میں 67رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم: انضمام الحق، محمد یوسف، عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان، شعیب ملک، عبدالرزاق، کامران اکمل، شاہد نذیر، عمر گُل اور دانش کنیریا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم برائن لارا، ڈیرن گنگا، کرس گیل، رناکو مارٹن، شِو نرائن چندرپال، ڈوائن براوو، دنیش رام دین، ڈیو محمد، کوری کالیمور، ڈیرن پاول اور جیروم ٹیلر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد