BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 October, 2006, 10:35 GMT 15:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوئنگ، سپن کرانے والی مشین
شین وارن
شین وارن کی بال تاریخ میں کرائی گئی مشہور ترین بال قرار پائی
برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے ایسی مشین بنائی ہے جو اصلی بالرز کی طرح بال کو سوئنگ اور سپن کر سکتی ہے۔

برطانیہ کی لوبورو یونیورسٹی نے ایک ایسے پراجیکٹ کے تحت یہ روبوٹک مشین بنائی ہے جس کا مقصد کرکٹرز کی تربیت کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔

پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر اینڈی ویسٹ کا کہنا ہے ’اس مشین سے ہمیں بالنگ تکنیک کی باریکیوں اور سوئنگ اور سپن بالنگ کے رازوں کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے‘۔

ڈاکٹر ویسٹ نے لو بورو یونیورسٹی میں ایک کانفرنس کے دوران اس مشین کو نمائش کے لیئے پیش کیا۔

ریسرچ کی ایک طالبہ لارا جستھم کا کہنا ہے ’یہ مشین ٹاپ سپن، بیک سپن اور مختلف طرح کی سوئنگز کروانے کی صلاحیت رکھتی ہے‘۔

ڈاکٹر ویسٹ کا کہنا ہے کہ یہ دلچسپ مشین شین وارن کے انداز کی نقل بھی اتار سکتی ہے۔

1993 میں انگلینڈ بیٹسمین مائیک گیٹنگ کو شین وارن کی کرائی گئی ایک بال نے سب کو حیران و پریشان کردیا۔ بظاہر یہ بال ایک فٹ کے فاصلے سے وائڈ معلوم ہورہی تھی لیکن پھر اچانک ہی وکٹوں سے جاٹکرائی۔

یہ کرکٹ کی تاریخ میں کرائی گئی مشہور ترین بال قرار پائی۔

ماہرین کے مطابق یہ مشین بال کو بالکل اسی طرح لیتی ہے جیسا کہ اصل کھلاڑی۔ یعنی یہ گیند کی سلائی کی لائنوں اور رخ کے ذریعے اسے مختلف طریقوں سے پھینک سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب اس مشین کو تربیتی نظام تیار کرنے کے لیئے استعمال کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد