پاکستان ناں، یارکشائرہاں: یونس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے والے یونس خان آئندہ سال انگلش کاؤنٹی یارکشائر کی کپتانی کریں گے۔ یارکشائر نے یونس خان سے آئندہ سال کھیلنے میں نہ صرف دلچسپی ظاہر کی ہے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ وہ قیادت کے فرائض بھی انجام دیں۔ یونس خان نے جمعرات کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنےسے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ وہ ڈمی کپتان بننا نہیں چاہتے اور انہوں نے مستقبل میں بھی کپتانی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دوسری جانب انگلش کاؤنٹی یارکشائر ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ یونس خان کو ناٹنگھم شائر کی طرف سے بھی کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کی طرف سے وہ گزشتہ سال پانچ میچ کھیلے تھے لیکن ناٹنگھم کے پاس غیرملکی کھلاڑیوں کے کوٹے میں نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ اور ڈیوڈ ہسی کھیلتے ہیں لہذا توقع ہے کہ یونس خان سے یارکشائر کا مکمل سیزن کا معاہدہ عمل میں آجائے۔ یاکرشائرانہیں کریگ وائٹ کی جگہ قیادت کی ذمہ داری بھی سونپنا چاہتی ہے۔ اس سال یارکشائر کی طرف سے غیرملکی کھلاڑیوں کے کوٹے میں آسٹریلیا کے ڈیرن لیمین اور جیسن گلیسپی کھیلے تھے۔ | اسی بارے میں ڈمی کپتان نہیں بنناچاہتا: یونس05 October, 2006 | کھیل کپتانی:انضمام شہریارملاقات05 October, 2006 | کھیل پاکستان کے نئے کپتان محمد یوسف05 October, 2006 | کھیل انضمام کا متبادل فیصل اقبال03 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||