پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ایک بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئےحریف ٹیم کو 230 کے بڑے سکور سے شکست دی۔ پاکستان کی وومین کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں صرف چار وکٹوں کے عوض 292 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سابق کپتان ثناء جاوید نے 21 چوکوں کی مدد سے 117 سکور کیا اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہانگ کانگ کی ٹیم کے لیئے یہ ایک بہت بڑا ہدف ثابت ہوا اور وہ 32 اوورز میں صرف 62 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے خورشید جبین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ثناء جاوید ویمن آف دی میچ قرار پائیں۔ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ’اتنے مارجن سے فتح حاصل کر کے ان کی ٹیم کے حوصلے بہت بلند ہو گئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس سیریز کے باقی دو میچ بھی آسانی سے جیت جائیں گے‘۔ بین الاقوامی سطح پر یہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی فتح ہے۔ اس سے پہلے بھارت، سری لنکا اور یہاں تک کہ دہلی کلب کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو بری طرح شکست دی تھی۔ یہ کھلاڑی خواتین اپنی اس پہلی کامیابی پر بہت خوش تھیں۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز خواتین کرکٹ کے عالمی کپ کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ کا حصہ ہے اور اس سیریز کو جیتنے والی ٹیم عالمی کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کو کھیلنے کی اہل ہو گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے دو فاتح ٹیمیں عالمی کپ میں جا سکیں گی۔ یہ کوالیفائنگ راؤنڈ 2007 میں منعقد کیا جائےگا لیکن ابھی اس کا مقام طے نہیں کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویمن ونگ کی سیکرٹری شمسہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ یہ کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان میں کروایا جائے۔ | اسی بارے میں انڈیا میں عورتیں چھا گئیں07 July, 2004 | انڈیا پنجاب:لڑکیوں سے امتیازی سلوک16 November, 2004 | انڈیا بھارتی خواتین نشانے بازی میں13 April, 2005 | انڈیا ’پولیس کی پہلی خاتون سربراہ‘17 June, 2004 | انڈیا جادو ٹونا نہیں چلے گا18 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||