مشتاق احمد نئے پاکستانی نائب کوچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپنر مشتاق احمد کو پاکستانی ٹیم کا نائب کوچ مقرر کیا گیا ہے اور وہ اگلے ماہ انڈیا میں ہونے والی چمپین ٹرافی میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ چھتیس سالہ مشتاق احمد جو کے اپنے کرکٹ کیریر میں 52 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں آج کل سسیکس کے ساتھ کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ماضی میں بھی باؤلنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ اہلکار سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ ان کے کنٹریکٹ کی اس ٹورنامنٹ کے بعد تجدید کی جائے گی۔ جب سلیم الطاف سے پوچھا گیا کہ کیا مشتاق احمد کا انتخاب ہیڈ کوچ باب وولمر کے مشورے سے کیا گیا ہے توانہوں نے کہا کہ ’مشتاق احمد کی تقرری بورڈ کا فیصلہ ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مشتاق احمد کو لانے کی وجہ یہ ہے کہ وقار یونس اس ٹورنامنٹ کے دوران صرف ایک ہفتے کا ٹائم دے سکیں گے۔ وہ اس دوران ہماری نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ مصروف ہوں گے‘۔ مشتاق احمد کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی ٹیسٹ ٹیم میں چنا گیا تھا لیکن وہ یہ سیریز کھیل نہیں سکے تھے۔ انہیں بعد میں ایک روزہ میچوں میں باؤلنگ کے مشیر کے طور پر چنا گیا تھا اور بعد میں انہوں نے اس سال کے شروع میں انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دیئے تھے۔ یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ انہیں برطانیہ میں ہونے والی حالیہ کرکٹ سیریز میں بھی چنا جائے گا۔ لیکن انہیں نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ سلیم الطاف کا کہنا ہے پاکستان جے پور میں ایک ہفتے پر مشتمل تربیتی کیمپ بھی لگائے گا اور اس دوران وہ انڈیا کے ساتھ دوستانہ میچ بھی کھلنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ | اسی بارے میں کرکٹ اور سیاست01 April, 2004 | کھیل ’ہندوستان کے سیکولر مزاج کا امتحان‘11 April, 2005 | کھیل مشتاق انگریزوں کوگھما سکتے ہیں03 October, 2005 | کھیل مشتاق احمد بولنگ کوچ مقرر11 December, 2005 | کھیل مشتاق احمد کی واپسی کا امکان 16 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||