BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 September, 2006, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قوانین یکساں ہونےچاہئیں:شہریار

چئیرمین کا کہنا ہے کہ مسئلے کا حل میرٹ کے ذریعے ہونا چاہیئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ دو حصوں میں تقسیم ہونے کے خطرے سے دوچار نہیں لیکن کرکٹ قوانین سب کےلیئے یکساں ہونے چاہئیں۔

شہریارخان نے پیر کو لندن سے کراچی پہنچنے پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ وہ حالیہ مسئلے کو میرٹ پر حل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اگر یہ محسوس ہو کہ ایک قانون ایشیائیوں کے لیئے کچھ اور ہے اور دوسروں کے لیئے کچھ اور تو لامحالہ ہمیں احتجاج تو کرنا پڑے گا‘۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے خیال میں’ بال ٹمپرنگ کے قانون میں نظرثانی کی ضرورت ہے اور اس میں موجود امپائرز کو دیئے گئے لامحدود اختیارات ختم ہونے چاہئیں اور غیر جانبدار میچ ریفری کا کردار بھی ضروری ہے‘۔

شہریارخان نے آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر کو پاکستان کے میچوں میں تعینات نہ کرنے کے بارے میں کوئی باضابطہ بات نہیں کی۔

شہریارخان کا کہنا ہے کہ ’احسان مانی چونکہ پاکستانی ہیں لہذا ہم نے انہیں اس معاملے میں شریک نہیں کیا تاکہ ان کی غیرجانبداری پر کسی کو شک نہ ہو حالانکہ انہوں نے اپنے دور میں پاکستان سے ہمدردی ہونے کے باوجود تمام معاملات صاف شفاف طریفے سے نمٹائے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جہاں تک ڈیرل ہیئر کے مسئلے پر آئی سی سی سے باضابطہ بات کا تعلق ہے تو تمام خط وکتابت میلکم اسپیڈ سے ہوتی رہی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے زبانی و تحریری طور پر آئی سی سی کو مطلع کیا ہے کہ اسے ڈیرل ہیئر سے شکایت ہے تاہم اس مرحلے پر وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتے‘۔

شہریارخان نے میلکم اسپیڈ کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ بال ٹمپرنگ کا ٹھوس ثبوت موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے محاذ آرائی نہیں چاہتے اور انہیں امید ہے کہ مسئلے کا حل خوش اسلوبی سے نکل آئے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد