BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 September, 2006, 07:43 GMT 12:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام : سماعت کی تاریخ مقرر
 انضمام الحق
الزام ثابت ہونے کی صورت میں انضمام پر آٹھ ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچوں کی پابندی لگ سکتی ہے۔
انضمام الحق کے خلاف آئی سی سی الزامات کی سماعت ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو ہو گی۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق چیف ریفری رانجن مدوگلے انضمام الحق کے خلاف آئی سی سی الزامات کی سماعت ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو لندن میں کریں گے۔

اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو میدان میں لانے پر آئی سی سی نے انضمام الحق پر گیند کو خراب کرنے اور کھیل کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اگر انضمام الحق کو قصور وار ٹہرایا گیا تو وہ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والی چیئمپینز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ان الزامات کے تحت انضمام الحق کے خلاف دو سے چار ٹیسٹ اور چار سے آٹھ ایک روزہ میچ کھیلنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ادھر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے کہا ہے کہ ویڈیو کی شہادت کے بغیر بھی الزام ثابت کیا جا سکتا ہے اور یہ ضروری نہیں ہے کہ کیس میں ویڈیو شہادت موجود ہو۔

بھارت کے شہر ممبئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میلکم سپیڈ نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ اوول ٹیسٹ میں گیند کو خراب کرنے کی کوئی ویڈیو شہادت موجود نہ ہونے کی وجہ سے انضمام الحق کے خلاف الزامات ثابت کرنا مشکل ہے۔

میلکم سپیڈ نے کہا کہ اگر ویڈیو شہادت ہی الزام کو ثابت کا واحد ذریعہ ہوتی تو قتل کے الزام میں سارے لوگ بری ہو چکے ہوتے اور جیلیں خالی ہو چکی ہوتیں۔

میلکم سپیڈ نے کہا کہ وہ صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ویڈیو شہادت کی غیر موجودگی میں بھی الزامات کو ثابت کیا جا سکتا ہے۔’ ایک گیند ہے، وہاں لوگ موجود تھے اور پھر سب سے زیادہ میچ امپائر تھے جنہوں نے معاملے کو رپورٹ کیا ہے‘۔

میلکم سپیڈ نے کھلاڑیوں کو کہا کہ کرکٹ کے کھیل کو بچانے کے لیئے امپائر کے فیصلوں کی عزت کریں کیونکہ اسی میں کرکٹ کے کھیل کی بقا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد