اوول ٹیسٹ: بال کا کیمیائی تجـزیہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کرکٹ کونسل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اوول کے متنازع ٹیسٹ میں استعمال کی جانے والی بال کا کیمیائی تجـزیہ کرانے پر غور کر رہی ہے۔ آئی سی سی کے سربراہ میلکم سپیڈ کا کہنا ہے کہ ’کیمیائی تجزیہ کرانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’کرکٹ کے قوانین اس بارے میں واضح ہیں کہ کن باتوں کو بال کی حالت تبدیل کرنا تصور کیا جاتا ہے‘۔ ’پاکستان اور آئی سی سی کے وکیل ان شہادتوں کا جائزہ لے رہے ہیں جو پیش کی جانی ہیں‘۔ میچ کے امپائر ڈیرل ہیئر اس میچ میں تنازع کا مرکز بن گئے تھے جب انہوں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ بال کو بگاڑنی یا ٹیمپر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بال کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس بارے میں فیلڈنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان کو آگاہ بھی نہیں کیا۔ اس معاملے کے بعد جب چائے کا وقفہ ہوا تو پاکستانی ٹیم بروقت میدان میں واپس نہیں آئی اور امپائر ڈیرل ہیئر نے میچ کا فیصلے انگلینڈ کے حق میں کر دیا اور جب پاکستانی ٹیم میدان میں واپس آئی تو امپائروں نے آنے سے انکار کر دیا۔
اس تنازعے کے بعد اس بات کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک میچوں کی سیریز نہیں ہو سکے گی۔ مزید یہ ہوا کہ آئی سی سی نے ہیئر کی ایک ای میل جاری کر دی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ایک بھاری رقم دے دی جائے تو ریٹائر ہونے پر تیار ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس تنازعے میں اب پاکستانی کپتان انضمام الحق کے خلاف بال ٹیمپرنگ اور کھیل کو متنازع بنانے کے الزامات کی سماعت ہو گی۔ کہا جاتا ہے کہ تنازعے کی سماعت اس لیئے ملتوی کی گئی تھی کہ آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدھوگالے کو کچھ ذاتی وجوہات درپیش تھیں۔ میلکم سپیڈ نے منسوخی یا کیمیائی تجزیہ کرانے کی تجویز کے پیچھے کسی طرح کے مذموم مقاصد کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے برخلاف کیمیائی تجزیے سے تمام فریقوں کے لیئے سماعت کا منصفانہ ہونا یقینی ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہم منصفانہ سماعت چاہتے ہیں اور اب تک اس سلسلے میں حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا لیکن دو ایک دن میں ہو جائے گا‘۔ میلکم سپیڈ نے کہا ہے ’نہ ہم تو اس معاملے میں امپائر کا ساتھ دینا چاہتے ہیں اور ہی یہ چاہتے ہیں کہ یہ لگنے لگے کہ ہم ٹیم کی طرف ہیں‘۔ |
اسی بارے میں پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا20 August, 2006 | کھیل پاکستان 331 آگے، انگلینڈ 78پرایک 19 August, 2006 | کھیل شعیب، شاہد ایک روزہ ٹیم میں شامل20 August, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||