انضمام: سماعت ملتوی ہونے کا امکان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انضمام الحق کےخلاف آئی سی سی کے الزامات کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ آئی سی سی نے انضمام الحق پر اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو میدان میں نہ لانے کی وجہ سے کھیل کو بدنام کرنےاور بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا جس کی باقاعدہ سماعت جمعہ کے روز ہونا تھی۔ بی بی سی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ریفری رانجن مدوگالے اتوار کے روز انضمام الحق کے خلاف کھیل کو بدنام کرنے اور بال ٹمپرنگ کے الزامات کی سماعت کے لیے نہیں کریں گے۔رانجن مدوگالے سری لنکا میں اپنے خاندان کے کسی فرد کی خرابی صحت کی وجہ سے لندن نہیں پہنچ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انضمام الحق کے وکیل نے بھی مقدمے کی تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ خیال کیا رہا ہے کہ آئی سی سی الزامات کی سماعت میں دیر کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق کھیلی جا سکے گی۔ پاکستان نے عندیہ دیا تھا کہ اگر انضمام الحق کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر کوئی پابندی لگائی گئی تو شاید وہ ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کریں |
اسی بارے میں پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا20 August, 2006 | کھیل پاکستان 331 آگے، انگلینڈ 78پرایک 19 August, 2006 | کھیل شعیب، شاہد ایک روزہ ٹیم میں شامل20 August, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||