سٹراس کی سنچری، 341کی برتری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو اٹھاون رن بنائے ہیں اور اسے پاکستان پر تین سو اکتالیس رن کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ اس وقت لیام پلنکٹ اور میتھیو ہوگارڈ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کپتان اینڈریو سٹراس نے کیا جو ایک سو اٹھائیس رن پر آؤٹ ہوئے۔ دانش کنیریا نے تین، عمر گُل نے دو اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ لی۔ انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گرائنٹ جونز تھے۔ اس سے پہلے این بیل رن آؤٹ ہوئے۔ وہ انضمام الحق کی براہ راست تھرو کا نشانہ بنے۔ کالنگوڈ زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکے۔ پائٹرسن شاہد آفریدی کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ الیسٹر کک کو عمر گل کی گیند پرمحمد یوسف نے کیچ کیا۔ اس سے قبل مارکس ٹریسکاتھک عمرگل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انہوں نے اٹھارہ رن بنائے۔ پاکستانی ٹیم محمد یوسف کی ڈبل سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں چار سو پنتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد یوسف تھے جو 202 رن بنا کر ہارمیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے دن آؤٹ ہونے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی سترہ جبکہ عمر گل بناء کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو میتھیو ہوگارڈ نے آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے سٹیو ہارمیسن نے چار، ہوگارڈ نے تین، پلنکٹ نے دو جبکہ پیٹرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں پر پانچ سو اٹھائیس رن بنا کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے سے سب سے زیادہ سکور پال کولنگوڈ نے بنایا تھا۔ وہ ایک سو چھیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ ایلسٹر کک اور این بیل نے بھی سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی ٹیم | اسی بارے میں یوسف ایک سو پچاسی، سات آؤٹ15 July, 2006 | کھیل یوسف کی سینچری، انضمام الحق آؤٹ 15 July, 2006 | کھیل لارڈز: پاکستان 66 رنز پر تین آؤٹ14 July, 2006 | کھیل لارڈز:کولنگوڈ اور کوک کی سینچریاں13 July, 2006 | کھیل آصف کی شرکت کا امکان معدوم12 July, 2006 | کھیل رانا نوید الحسن بھی ان فٹ ہو گئے15 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||