2011 کا ورلڈکپ فائنل انڈیا میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ ورلڈ کپ کے متظمین نے اس بات پر رضامندی ظاہر کردی ہے کہ انڈیا پہلی مرتبہ 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا آئی سی سی کی ہفتہ وار میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ انڈیا کے ساتھ اس ورلڈ کپ کی میزبانی کے فرائض پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش سرانجام دیں گے۔ ایشیا میں اس سے قبل دس سال پہلے ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا جس کے فائنل کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی تھی۔ اس مرتبہ پاکستان اور سری لنکا میں 2011 کے سیمی فائنلز ہوں گے جبکہ افتتاحی تقریب بنگلہ دیش میں منعقد ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عباس زیدی نے کہا ’میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چاروں ممالک کو اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے مساوی مواقع فراہم کیئے جانے چاہئیں‘۔ ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیئے ایشیا کی بولی کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ بولی پر ترجیح دی گئی۔ حکام نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ کو کرکٹ کی تاریخ کا بہترین ورلڈ کپ بنانا چاہتے ہیں۔ انڈیا کے اندرجیت سنگھ بندرا کا کہنا ہے کہ 2011 میں میچوں کے دوران چار ممالک میں ٹریفک کا نظام رک جائے گا۔ برصغیر میں ایک ارب سے زائد ٹی وی ناظرین ہیں جبکہ باقی دنیا میں بھی ایک ارب ناظرین ہی ہیں‘۔ انڈیا میں 22 میچ ہوں گے، پاکستان میں 16، سری لنکا میں 9 اور بنگلہ دیش میں چھ۔ جن مقامات پر یہ میچ ہوں گے ان میں کلکتہ کا ایڈن گارڈنز، ممبئی کا وینکڈے سٹیڈیم، بنگلور کا چناسوامی سٹیڈیم اور دہلی کا فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم۔ اگلے آئی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں۔ 2007 ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ جنوبی افریقہ میں، 2008 کی چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں، 2009 ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ انگلینڈ میں، 2009 میں وومن ورلڈ کپ آسٹریلیا میں، 2009 آئی سی سی ٹرافی متحدہ عرب امارات میں، 2010 چیمپیئنز ٹرافی ویسٹ انڈیز میں، 2011 ورلڈ کپ ایشیا میں، 2012 چیمپیئنز ٹرافی یا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ سری لنکا میں، 2013 وومن ورلڈ کپ انڈیا میں، 2013 آئی سی سی ٹرافی سکاٹ لینڈ میں، 2014 چیمپیئنز ٹرافی یا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ بنگلہ دیش میں اور 2015 ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں۔ | اسی بارے میں 2011 ورلڈ کپ ایک چیلنج02 May, 2006 | کھیل ’عالمی کپ شاندار ایونٹ ہوگا‘02 May, 2006 | کھیل ’ورلڈ کپ کی کپتانی انضمام کو دیں‘06 May, 2006 | کھیل پاکستان نے یوریشیا کپ جیت لیا 06 May, 2006 | کھیل ون ڈے کی تیسری بڑی شراکت03 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||