افغانستان: انگلینڈ کے دورے کی تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ انگلینڈ کے دورے کی تیاری کر رہی ہے۔ افغانستان کی ٹیم اس اٹھارہ روزہ دورے کے دوران ایسیکس، گلیمورگن اور لیسٹرشائر کی ٹیموں کے خلاف میچ کھیلے گی۔ افغانستان کی ٹیم کے کوچ تاج ملک عالم نے کہا کہ موجودہ سال افغانستان کی کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم اپنے تمام میچ جیتنے میں کامیاب رہی تو وہ کرکٹ کی عالمی برادری کی توجہ حاصل کر لے گی۔ افغانستان کو حال ہی میں عالمی کرکٹ کونسل کی رکنیت ملی ہے اور وہ مشرق وسطیٰ کپ کے فائنل تک بھی پہنچ چکی ہے۔ افغانستان اپنے پہلے سرکاری دورے پر سن دو ہزار تین میں پاکستان آئی تھی۔ افغانستان کرکٹ فیڈریشن کے صوبوں میں بائیس ارکان ہیں جبکہ ملک بھر میں بارہ ہزار کھلاڑیوں نے اس کے ساتھ اندراج کیا ہے۔ انگلینڈ کے دورے کے دوران حاصل ہونے والی آمدنی سے کابل میں کرکٹ گراؤنڈ بنایا جائے گا۔ افغانستان کی ٹیم کے دورے کا آغاز گیارہ جون کو ہوگا۔ | اسی بارے میں افغان کرکٹرز، پاکستان میں 17 September, 2003 | کھیل سیف گیمز: افغانوں کو کیا ملا؟ 06 April, 2004 | کھیل افغان کرکٹ ٹیم کراچی میں22 September, 2005 | کھیل پشاور: ’میچز کروائے جائیں‘06 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||