رحمت خان کویت کے قومی کوچ مقرر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رحمت خان کویت کے قومی اسکواش کوچ مقرر ہوگئے ہیں اور وہ آئندہ چند روز میں کویت پہنچ کر اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ رحمت خان نے چند روز قبل پاکستان کے قومی جونیئر کوچ کے عہدے سے یہ کہہ کر استعفٰی دے دیا تھا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن سیاست کا شکار ہے اور اس صورتحال میں انہیں اپنی ذمہ داری نبھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رحمت خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت ہی ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کی ان کی کوچنگ میں جونیئر کھلاڑیوں نے دو مرتبہ عالمی جونیئر اعزاز جیتا اس کے علاوہ برٹش اوپن جونیئر مقابلوں میں بھی شاندار نتائج دیئے لیکن یہ کھلاڑی سینئر سطح پر آکر ضائع کردیئے گئے جس کی وجہ صرف اور صرف سیاست ہے۔ رحمت خان کا کہنا ہے کہ کویت میں اسکواش بہت مقبول ہے اور وہاں بین الاقوامی ٹورنامنٹ بھی منعقد ہوتا رہا ہے اس کے علاوہ کویتی کھلاڑی ایشین چیمپئن شپ میں بھی خاطرخواہ نتائج دیتے رہے ہیں ان کی کوشش ہوگی کہ ان کھلاڑیوں کی مہارت میں اضافہ کیا جائے۔ رحمت خان جنہوں نے جہانگیر خان کی کوچنگ بھی کی ہے ایک ایسے وقت میں پاکستان کے جونیئر کوچ بنائے گئے تھے جب بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اسکواش بڑی کامیابی کی منتظر تھی۔ رحمت خان کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں نے2002ء میں بھارت میں کھیلی گئی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی جو اس لحاظ سے غیرمعمولی اہمیت کی حامل تھی کہ پاکستان بیس سال کے طویل عرصے کے بعد عالمی جونیئر اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوا۔ رحمت خان کی محنت ایک بار پھر رنگ لائی اور پاکستانی جونیئر کھلاڑی 2004ء میں عالمی اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن سابق انٹرنیشنل کھلاڑی فہیم گل کو قومی کوچ مقرر کرچکی ہے۔ | اسی بارے میں اسکواش کھلاڑی، اسکواڈ سے خارج12 December, 2004 | کھیل ’اوپن اسکواش کو خطرہ نہیں‘14 June, 2005 | کھیل پاکستان اوپن اسکواش کے ڈراز30 June, 2005 | کھیل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز24 July, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||