BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 March, 2006, 03:04 GMT 08:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کھلاڑی نسلی زیادتی کانشانہ بنے‘
آندرے نیل جنوبی افریقہ کے ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں نسلی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےکہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جب حال میں آسٹریلیا گئی تھی تو اس کے کھلاڑیوں کو نسلی زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کرکٹ کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی طے شدہ تھی اور سوچی سمجھی تدبیر کے تحت پورے منصوبے کے ساتھ کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے اس سنگین مسئلے کا تعلق کھیل دیکھنے والے شائقین سے ہے۔

آئی سی سی نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کی شکایت کے بعد بھارت کے سولِسٹر جنرل گولام وہان وتی کو تفتیش کے لیئے مقرر کیا تھا۔

مسٹر وہان وتی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں ہرشل گبز، شون پولاک، آندرے نیل اور بواتا ڈپنار کو سیریز کے دوران کسی نہ کسی مرحلے پر نسلی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس نسلی زیادتی کو آسٹریلیا میں بسنے والے جنوبی افریقہ کے شہریوں کے سر نہیں تھوپا جا سکتا اور نہ ہی اِسے کثرت شراب نوشی کا نتیجہ قرار دے کر جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ کے مطابق وہ جنوبی افریقہ کے یونائیٹڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیرالڈ مجولہ اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدرلینڈ کے جلد ملاقات کریں گے اور اگر ضروری ہوا تو 30 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کی اینٹی ریسزم پالیسی میں تبدیلیوں کے بارے میں تجاویز دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد