ڈالمیا پر مالی بے ضابطگیوں کے الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین جگموہن ڈالمیا کو اپنے دور میں بورڈ کے فنڈز میں بے ضابطگیوں کے بارے میں وضاحت کرنے کو کہا گیا ہے۔ بھارت کے کرکٹ بورڈ نے جگموہن ڈالمیا کو اپنا جواب بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کا نوٹس دیا ہے۔ اس نوٹس میں ڈالمیا سے کہا گیا ہے کہ بورڈ کے تمام بنک اکاونٹس کے بارے میں تفصیل فراہم کریں۔ کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر اہلکار این سرینیواسن نے کہا ہے کہ بورڈ کے بعض اراکین نے ڈالمیا کے دور میں فنڈ کے استعمال پر اعتراضات اٹھائے تھے جس کے پیش نظر بورڈ نے انہیں وضاحت کرنے کو کہا ہے۔ سرینیواسن نے کہا کہ یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے اور اس ضمن میں کوئی نہ کوئی قدم اٹھانا پڑئے گا جس کا فیصلہ بورڈ کے صدر شرد پوار کریں گے۔ بورڈ کے نائب صدر للت مودی نے زیادہ سخت رویہ اپناتے ہوئے ڈالمیا کے خلاف سن انیس سو چھانوے کے عالمی کپ کے دوران مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ سن انیس سو چھانوے کا عالمی کرکٹ کپ بھارت نے پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر کرایا تھا۔ جگموہن ڈالمیا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف اٹھائے جانے والے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔ | اسی بارے میں وزیراعظم، میچ پاکستان جانے سے بچائیں06 May, 2005 | کھیل صدر کا انتخاب، حکمِ امتناعی جاری22 September, 2005 | کھیل شرد پوار بھارتی بورڈ کے نئے سربراہ29 November, 2005 | کھیل ڈالمیااپنے عہدوں سے مستعفی03 December, 2005 | کھیل ’شعیب کی کمی محسوس ہوئی‘20 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||