BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 January, 2006, 05:03 GMT 10:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی اوپنر عالمی ریکارڈ کے قریب
 بھارتی بلے باز
بھارتی بلے بازوں کو صرف دو اوور کے کھیل کے بعد ہی واپس جانا پڑا تھا
لاہور میں پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے 403 رن بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں ہوا۔

بھارتی اوپنروں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے دن پاکستانی بولروں کو کوئی کامیابی حاصل کرنے نہیں دی۔بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ڈبل سنچری جبکہ کپتان راہول ڈراوڈ نے سنچری بنائی۔ سہواگ اس وقت 247 رن پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ راہول ڈراوڈ نے 128 رن بنائے ہیں۔

ان دونوں بلے بازوں کو اوپننگ پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید گیارہ رن کی ضرورت ہے۔ افتتاحی شراکت کاعالمی ریکارڈ سنہ 56۔1955 میں بھارت کے ہی وی منکنڈ اور پنکج رائے نے قائم کیا تھا۔

وریندر سہواگ نےٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔ انہوں نے 182 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے ناتھن آسٹل کو حاصل ہے جنہوں نے153 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

چوتھے دن کا کھیل بھی موسم کی خرابی سے متاثر ہوا اور کم روشنی کے باعث نہ صرف کھیل مقررہ وقت سے تاخیر سے شروع ہوا بلکہ صرف گیارہ گیندوں بعد ہی بعد ہی میچ دوبارہ روکنا پڑا۔ کچھ وقفے کے بعد مصنوعی روشنیوں میں کھیل دوبارہ شروع ہو گیا۔ تاہم چائے کے وقفے کے بعد امپائروں نے کم روشنی کی وجہ سے ہی چوتھے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے میچ کے تیسرے روز کا صرف پندرہ اوور کا کھیل ممکن ہو سکا تھا اور بھارت نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے اپنے سکور میں اسی رنز کا مزید اضافہ کیا تھا۔ تیسرے دن جب کھیل کے اختتام کا اعلان کیا گیا تو بھارت کا مجموعی سکور 145 رنز تھا۔

پاکستان کےمحکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو بھی لاہور اور اس مضافات میں موسم ابر آلود رہے گا اور بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے سینچریاں سکور کیں تھیں۔ یونس خان 199 بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد یوسف نے 173 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھی سینچریاں مکمل کیں۔

کامران اکمل 102 رن پر ناٹ آؤٹ رہے

بھارت کی جانب سے انیل کمبلے اور اجیت اگرکر نے دو، دو جبکہ عرفان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی ہے جبکہ ہربھجن سنگھ، وریندر سہواگ اور سورو گنگولی کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

پاکستانی ٹیم : انضمام الحق (کپتان)، سلمان بٹ، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، محمد سمیع، شیعب اختر، اور دانش کنیریا۔

بھارتی ٹیم : راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، سوروگنگولی، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، اجیت اگارکر اور ہربھجن سنگھ

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد