BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 January, 2006, 18:03 GMT 23:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارش ریکارڈ میں حائل ہو سکتی ہے

وریندر سہواگ اور راہول ڈراوڈ ریکارڈ سے دس رنز دور
وریندر سہواگ اور راہول ڈراوڈ ریکارڈ سے دس رنز دور
کم روشنی کے سبب وریندر سہواگ اور راہول ڈراوڈ پر مشتمل بھارتی اوپنگ جوڑا لاہور ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلی وکٹ کی شراکت میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ نہیں توڑ سکا۔

پہلی وکٹ کی شراکت داری کا عالمی ریکارڈ بھی بھارتی بلے بازوں پنکج رائے اور وینو منکڈ کے پاس ہے جنہوں نے یہ ریکارڈ 56- 1955 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا یہ ریکارڈ چار سو تیرا رنز کا ہے اور سہواگ اور ڈراوڈ کھیل ختم ہونے پر چار سو تین رنز پر کھیل رہے تھے۔

وریندر سہواگ نے میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہوتے ہی اپنی گیارہویں ٹیسٹ سنچری بنائی اور بطور اوپنر بھارت کےلیےتیز ترین سنچری بنانے کا سنیل گواسکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سہواگ نے یہ سنچری ترانوے گیندوں پر بنائی جبکہ گواسکر کی سنچری چورانوے گیندوں میں تھی۔

کم روشنی کے سبب میچ کے چوتھے دن صرف ایک سو پچاسی منٹ کا کھیل ہو سکا جس میں سینتالیس اوورز ہی کروائے جا سکے۔

جتنا بھی کھیل ہوا اس میں سہواگ کی بیٹنگ کافی دھواں دار رہی جبکہ راہول ڈراوڈ بھی میچ کے تیسرے دن کی نسبت چوتھے دن زیادہ بہتر کھیلے اور دونوں نے مل کر سکور چار سو تین تک پہنچا دیا اور یوں وہ عالمی ریکارڈ بنانے سے محض دس رنز کی دوری پر ہیں لیکن جس وقت یہ دونوں دھواں دار بیٹنگ کر رہے تھے تو قذافی سٹیڈیم میں تماشائی نہ ہونے کے برابر تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے پانچویں دن بارش کا امکان ہے اور خدشہ ہے کہ بارش ان کھلاڑیوں کے عالمی ریکارڈ بنانے کی راہ میں رکاوٹ بن جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد