BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 November, 2005, 02:41 GMT 07:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی واپسی
محمد یوسف
محمد یوسف نے پاکستان کی اننگز کو سہارا دیا
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری کرکٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کے 288 رن کے جواب میں کھیل کے اختتام پر پاکستان نے185 رن بنائےاور اس کے4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید ایک سو تین رن کی ضرورت ہے۔

جب کھیل ختم ہوا تو اپنےٹیسٹ کیرئر کی چوبیسویں نصف سنچری بنانے والے محمد یوسف 80 رن پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے نائٹ واچ مین شعیب اختر کریز پر موجود تھے۔

چائے کے وقفے کے بعد جب میچ شروع ہوا تو پاکستانی کپتان انضمام الحق پینتیس کے انفرادی سکور پر ہارمیسن کی ایک اٹھتی ہوئی گیند کھیلنے کی کوشش میں زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

انضمام ہارمیسن کی کیند پر زخمی ہوگئے

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی حسن رضا تھے جو 21 رن بنا کر ہارمیسن کی گیند پر کیچ ہوئے۔ سلمان بٹ کو28 کے انفرادی سکور پر لیئم پلنکٹ نے آؤٹ کیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پلنکٹ کی پہلی وکٹ تھی۔ سلمان بٹ اور محمد یوسف کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے چھپّن رن کی شراکت ہوئی۔

پاکستانی ٹیم کو اننگز کے آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا تھا جب پاکستانی اننگز کے پہلے ہی اوور میں اوپنر شعیب ملک بنا کوئی رن بنائے میتھیو ہوگارڈ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ جب پاکستان کا سکور 12 پر پہنچا تو عاصم کمال 5 رن بنا کر ہوگارڈ کی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو اٹھاسی رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بدھ کو انگلینڈ نے اپنے گزشتہ روز کے سکور دو سو اڑتالیس رنز پر اننگز کا آغاز کیا لیکن سکور میں صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد شان یوڈل آؤٹ ہوگئے۔ انہیں دانش کنیریا کی گیند پر عاصم کمال نے کیچ کیا۔

لیئم پلنکٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی گیارہویں گیند پر پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی

یوڈل کے بعد کالنگ وڈ اور پلنکٹ کےد رمیان انتالیس رن کی شراکت ہوئی اور جب انگلینڈ کا سکور دو سو اسی پر پہنچا تو کالنگ وڈ کو شعیب اختر نے آؤٹ کر دیا۔ وہ چار رن کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہیں چھیانوے کے سکور پر دانش کنیریا نے کیچ کیا۔

انگلینڈ کے بقیہ بلے باز ٹیم کے سکور میں صرف آٹھ رن کا اضافہ کر سکے۔ پلنکٹ نو جبکہ سٹیو ہارمیسن بنا کوئی رن بنائے محمد سمیع کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے تین، رانا نوید الحسن، دانش کنیریا اور محمد سمیع نے دو، دو جبکہ شعیب اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہوگارڈ نے پہلے اوور میں شعیب ملک کو آؤٹ کر دیا

لاہور کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں دو دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔پاکستانی ٹیم میں یونس خان اور شاہد آفریدی کی جگہ عاصم کمال اور حسن رضا کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے ان فٹ ایشلے جائلز کی جگہ تیز بولر لائم پلنکٹ اور وطن واپس جانے والے اینڈریو سٹراس کی جگہ پال کالنگ ووڈ کو موقع دیا ہے۔ پلنکٹ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق( کپتان)، شعیب ملک۔ سلمان بٹ۔ عاصم کمال۔محمد یوسف۔ حسن رضا۔ کامران اکمل۔شعیب اختر۔ محمد سمیع۔ رانا نویدالحسن اور دانش کنیریا۔

انگلینڈ کی ٹیم: مائیکل وان ( کپتان)، مارکس ٹریسکوتھک۔ ای این بیل۔ کیون پیٹرسن۔ پال کالنگ ووڈ۔ اینڈریوفلنٹوف۔ گیرائنٹ جونز۔ سٹیو ہارمیسن۔ میتھیو ہوگرڈ ۔ شان یوڈل اور لیئم پلنکٹ۔

66پلیئر آف دی ڈے
جس پہ شک ہے وہ سرعام ہاتھ دکھا گیا: اشعر رحمان
اسی بارے میں
آج کا کھلاڑی، شعیب ملک
29 November, 2005 | کھیل
یونس خان کے بعد کون؟
27 November, 2005 | کھیل
سٹراس کی برطانیہ واپسی
25 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد