سٹراس کی برطانیہ واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد ٹیسٹ میچ میں دوسری انگز میں رانا نوید کی گیند پر صفر پرکلین بولڈ ہونے والےانگلینڈ ٹیم کے اوپنر اینڈریو سٹراس آج (جمعہ کو) اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کی روانگی کے درپردہ وجہ ان کا یہ صفر نہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ باپ بننے والے ہیں اور بچے کی پیدائش کے موقعہ پر وہ اپنی بیوی کے پاس رہنا چاہتے ہیں۔ ملتان ٹیسٹ میچ میں سٹراس نے پہلی انگز میں نو جبکہ دوسری انگز میں تئیس سکور کیا تھا۔ فیصل آباد میں سٹراس نے پہلی انگز میں بارہ سکور کیا اور اس میں بھی وہ رانا نوید الحسن کی ہی گیند پر بولڈ ہوئے تھے۔ اینڈرو سٹراس کا کہنا ہے کہ وہ اس سیریز کو مس کریں گے لیکن ان حالات میں ان کا اپنی بیوی کے ساتھ ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس دسمبر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز سے پہلے پاکستان آ جائیں گے۔ اگلے ٹیسٹ میچ میں سٹراس کی جگہ الیسٹر براؤن کو کھلانے کا امکان ہے کیونکہ وہ ایک اوپنگ بیٹسمین ہیں۔ | اسی بارے میں اینڈریو اسٹراس، مستقل مزاج بیٹسمین11 November, 2005 | کھیل فیصل آباد: انگلینڈ نےمیچ بچا لیا24 November, 2005 | کھیل شاید ٹریسکوتھک کو واپس آنا پڑے17 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||