اینڈریو اسٹراس، مستقل مزاج بیٹسمین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ ایک سال کے دوران انگلینڈ کی جیت کے شاندار سلسلے کو اس کے بولرز کی غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس کے بیٹسمینوں کی متاثرکن پرفارمنس سے بھی بڑی تقویت ملی ہے جن میں اوپنر اینڈریو اسٹراس قابل ذکر ہیں۔ اسٹراس نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز سنچری سے کیا تھا جس کے بعد سے وہ ٹریسکوتھک کے ساتھ اپنے تمام 19 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کئی مواقعوں پر انگلینڈ کو شاندار اوپننگ اسٹینڈ دے چکے ہیں۔ اسٹراس کی اپنی کارکردگی اس عرصے میں سات سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کے ساتھ بلندی کو چھورہی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں وہ صرف چھ رنز کی کمی سے دونوں اننگز میں سنچریوں کے اعزاز سے محروم رہے لیکن ان کی یہ کارکردگی انگلینڈ کو کامیابی سے ہمکنار کرگئی۔ اس سیریز میں انہوں نے مزید دو سنچریاں اسکور کرتے ہوئے سیریز کا اختتام ساڑھے چھ سو رنز کے ساتھ کیا۔ ایشیز سیریز میں بھی اسٹراس کے بلے سے رنز نکلتے رہے۔ روایتی حریف کے خلاف انہوں نے دد سنچریاں اپنے نام کیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اسٹراس دو سنچریوں اور چھ نصف سنچریوں کے ساتھ پیچھے نہیں ہیں۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||