لاہور کا ون ڈے ، امدادی میچ ہوگا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ہونے والے دو میں سے ایک ون ڈے انٹرنیشنل کی آمدنی زلرلہ زدگان کے امدادی فنڈ میں دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ زلزلے کی تباہ کن صورتحال کے باوجود انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ دورہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اس صورتحال پر ہمدردی ہے اور وہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس حد تک تعاون کررہا ہے کہ اگر پی سی بی چاہے تو دورے کی تاریخوں میں معمولی ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم چھبیس اکتوبر کو پاکستان پہنچنے والی ہے اس دورے میں وہ تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ تین سائیڈ میچ بھی کھیلے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||