BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 September, 2005, 01:29 GMT 06:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ کھلاڑی بیان دینےسے باز رہیں‘
گریگ چیپل
گریگ چیپل نے گنگولی کے خلاف ایکے ای میل بھیجا تھا
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوچ گریگ چیپل اور کپتان سوراو گنگولی میں جاری کشمکش کے بارے میں کوئی بیان دینے سے گریز کریں۔

کرکٹ کے سربراہ نے کہا کہ چیپل اور گنگولی کے درمیان کشمکش کے بارے میں تحقیقاتی کی جارہی ہیں اور جب تک یہ تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کھلاڑیوں کو اس بارے میں بیان دینا مناسب نہیں۔

گریگ چیپل اور گنگولی کے درمیان جھگڑا کوچ کی طرف سے کرکٹ بورڈ کو بھیجی گئی ایک ای میل کے افشاں ہوجانے کے بعد سامنے آیا تھا۔

اس ضمن میں بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جس میں کرکٹ ٹیم کے تین سابق کپتان شامل ہیں منگل کو ممبئی میں ہورہا ہے جس میں اس سارے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

سونیل گواسکر، ونکھٹ راگھون اور روی شاشتری پر مشتمل یہ کمیٹی حالیہ مہینوں میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔

کھلاڑیوں کو جاری ہونے والے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ وہ اس سلسلے میں ذارئع ابلاغ کو بیان دینے سے پرہیز کریں کیوں کہ یہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے مفاد میں نہیں ہے۔

زمبابوے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران کپتان گنگولی کی طرف سے اس بیان کے بعد کہ انہیں پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیم سے باہر رہنے کو کہا گیا تھا ان کے گریگ چیپل کے ساتھ اختلاف سامنے آ گئے تھے۔
گنگولی نے اس میچ میں سنچری سکور کی اور گریگ چیپل نے کہا کہ وہ صرف گنگولی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق گریگ چیپل نے اپنی ای میل میں کہا ہے کہ گنگولی سن دوہزار سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں اور اس لیے ان کی جگہ کوئی دوسرا کپتان مقرر کیا جانا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد