BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 September, 2005, 10:06 GMT 15:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کپتانی کا تنازعہ پھر خبروں میں
چیپل نے گنگولی کو کپتانی کے لیے ’جسمانی اور ذہنی طور ان فٹ‘ قرار دیا ہے
زمبابوے کے خلاف سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح اس دعوٰی کے سامنے آنے کے بعد دھندلا گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کوچ گریگ چیپل سورو گنگولی کو کتان کے عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر رنبیر سنگھ مہندرا نے گریگ چیپل کی جانب سے بھیجی گئی ایک ای میل کی وصولی کی تصدیق تو کی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس ای میل میں کیا لکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعوٰی ہے کہ اس ای میل میں چیپل نے گنگولی کو کپتانی کے لیے ’جسمانی اور ذہنی طور ان فٹ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی نظر میں ’اپنا وقار کھو چکے ہیں‘۔

سورو گنگولی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل کہا تھا کہ ان سے کپتانی کے عہدے سے مستعفٰی ہونے کیلیے کہا گیا تھا جس پر چیپل نے کہا تھا کہ وہ خراب فارم کا شکار گنگولی کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کر ہے تھے۔

چیپل کا کہنا تھا کہ ’یہ مایوس کن ہے کہ میری اور کپتان کی نجی گفتگو کی بناء پر لوگوں نے اندازے قائم کیے۔ اس گفتگو کے بارے میں جو بھی لکھا گیا اس میں سے زیادہ تر غیر جانبدارانہ نہیں تھا‘۔

امید کی جا رہی ہے کہ گنگولی اور چیپل کا یہ معاملہ ممبئی میں آئندہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں طے پا جائے گا جب بھارتی ٹیم کی گریگ چیپل کی تقرری سے لے کر اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد