BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 September, 2005, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت نے زمبابوے کو ہرا دیا
 ہربھجن سنگھ
ہربھجن سنگھ نے انسٹھ رن کے عوض چار وکٹ حاصل کیے
بلاوایو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 90 رن سے شکست دے دی ہے۔

میچ کے تیسرے دن جب کھیل ختم ہوا تھا تو زمبابوے کا سکور سات وکٹ کے نقصان پر سڑسٹھ رن تھا اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 208 رن کی ضرورت تھی اور بھارت کی فتح کے امکانات نہایت روشن تھے۔

چوتھے دن زمبابوے کے نچلے درجے کے بلے بازوں نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مزید 118 رن بنا ڈالے تاہم وہ اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکے۔

زمبابوے کی جانب سے دسویں وکٹ کیلیے سنتالیس رن کی پارٹنر شپ ہوئی۔ زمبابوے کے کپتان ٹٹنڈا ٹائیبو باون رن بنا کر نمایاں رہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی نویں نصف سنچری تھی۔

بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ نے انسٹھ رن کے عوض چار وکٹ حاصل کیے۔ بھارتی بولر عرفان پٹھان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے اس میچ میں 111 رن کے عوض نو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 554 رن بنائے تھے اور وی وی ایس لکشمن اور سارو گنگولی نے سنچریاں بنائی تھیں۔

اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ منگل سے ہرارے میں شروع ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد