ایشز سیریز: انگلینڈ 229 پر چار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز عمدہ آغاز کیا اور کھیل ختم ہونے تک 229 رن بنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل بری طرح متاثر ہوا۔ انگلینڈ کے چار آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سٹراس، ٹریسکوتھک، ائین بیل اور کپتان وان شامل تھے۔ سٹراس سب سے پہلے آؤٹ ہوئے تھے۔ وہ پینتیس رن بنا کر شین وارن کی گیند پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ٹریسکوتھک نے پینسٹھ رن بنائے انہیں ٹیٹ نے بولڈ کیا۔ ان کی جگہ ائین بیل کھیلنے آئے جو صرف تین رن بنانے کے بعد ٹیٹ کی ایک گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان مائیکل وان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اٹھاون رن بنائے۔ وہ شین وان کی گیند پر گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پیٹرسن نے تینتیس رن بنائے ہیں اور ان کا ساتھ دینے کے لیے فلنٹاف کریز پر موجود ہیں۔ فلنٹاف نے دو چوکوں کی مدد سے آٹھ رن بنائے۔
اس سے پہلے ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور جیسن گلیسپی کی جگہ نئے کھلاڑی شان ٹیٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ میگرا کی جگہ کیسپروچ کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انگلینڈ ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، مایئکل وان، این بیل، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، ایشلے جائلز، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن، اور سائمن جونز۔ آسٹریلوی ٹیم: جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، ڈیمیئن مارٹن، مائیکل کلارک، سائمن کیٹچ، ایڈم گلکرسٹ، شین وان، بریٹ لی،شان ٹیٹ اور کیسپروچ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||