عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 |  پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور آنے والے بین الاقوامی میچوں کے بارے میں بھی صدر کو آ گاہ کیا |
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے بدھ کو اسلام آباد میں صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی اور انہیں 2007ء میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کی تیاری کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں شہریارخان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی اور آنے والے بین الاقوامی میچوں کے بارے میں بھی صدر کو آ گاہ کیا۔ صدر نے توقع ظاہرکی کہ ٹیم ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس کمنٹیٹر چشتی مجاہد اور پاکستانی ٹیم کے سابق منیجر فقیراعزاز الدین بھی موجود تھے۔ |