106رنز پر پوری ٹیم آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایفرو ایشین کرکٹ کپ میں افریقہ الیون کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے بتیسویں اوور میں ایک سو چھ رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی ہے۔ تین ایک روزہ بین الا قوامی میچوں کی اس سیریز میں اب تک دو میچ ہو چکے ہیں۔ جمعہ کو ہونے والے دوسرے میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشین الیون نے افریقہ الیون کو سترہ رنز سے ہرا دیا تھا۔ سری لنکا کے کمار سنگکرا اور مہیلا جیا وردھنے کے علاوہ کوئی ایشیائی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا تا ہم کھیل کے مختلف شعبوں میں برتری کی وجہ سے ایشین الیون نے افریقہ الیون کو 250 رنز پر آؤٹ کر کے یہ میچ سترہ رنز سے جیت لیا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز ایفرو ایشین کپ کے سلسلے میں ہونے والے پہلے میچ میں افریقہ الیون نے ایشیاء الیون کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرا دیا۔ افریقہ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے چوالیس اعشاریہ تین اوورز میں ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔ جواب میں ایشیا الیون اڑتالیس اعشاریہ ایک اوورز نے ایک سو چھیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایشیا الیون کی کپتانی انضمام الحق نے کی جبکہ ٹیم میں شامل دیگر پاکستانی کھلاڑی یوسف یوحنا، شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور شعیب اختر تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||