جے سوریا کے دس ہزار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے سٹار بیٹسمین سنتھ جے سوریا ایک روزہ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ کولمبو میں سہ فریقی ٹورنامنٹ میں انڈیا کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا۔ سری لنکا یہ میچ اٹھارہ رنز سے جیت گیا تھا۔ اپنا 337 واں میچ کھیلنے والے 37 سالہ اوپنر نے 77 گیندوں پر 67 رنز بنا ایک روزہ کرکٹ میں اپنے دس ہزار رنز مکمل کیے۔ اب وہ دس ہزار رنز بنانے والے کرکٹرز سچن تندولکر، سورو گنگولی اور انضمام الحق کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔ جے سوریا نے اپنی اننگز میں نو چوکے لگائے اور میچ کے 26 ویں اوور میں ہربھجن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ وہ 33 رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ اس طرح سہ فریقی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے دو سواکیاسی رن کے جواب میں بھارت کی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو تریسٹھ رن بنا سکی اور یوں وہ اٹھارہ رن سے فائنل ہار گئی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||