زیادہ اپیلیں کرنے پر نہرا کو تنبیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی نے بھارت کے تیز بولر اشیش نہرا کو سری لنکا کے خلاف میچ میں زیادہ اپیلیں کرنے پر سخت تنبیہ کی ہے۔ نہرا کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ میچ ریفری مائیک پراکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جب انہوں نےسری لنکا کے خلاف میچ میں فرویز معروف کے آؤٹ ہونے پر امپائر کے فیصلہ دینے سے قبل ہی خوشی کا اظہار شروع کر دیا اور مڑ کر اپیل نہیں کی۔ میچ ریفری کے مطابق یہ واقعہ سری لنکن اننگز کے پینتالیسویں اوور میں پیش آیا۔ اس میچ میں نہرا نے مقررہ دس اووروں میں بنا کوئی وکٹ حاصل کیے چونتیس رن دیے تھے۔ علاوہ ازیں بھارتی بلے باز سارو گنگولی بھی چار میچوں کی پابندی کے خاتمے پر بھارتی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے پیر کو سری لنکا پہنچ گئے۔ گنگولی بدھ کو سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ راہول ڈراوڈ بدستور بھارتی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی نہیں کروائی کہ سورو گنگولی یقینی طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے کہ نہیں۔ ڈراوڈ کا کہنا تھا کہ’میں اپنے راز عیاں نہیں کرتا اور سورو گنگولی کی پوزیشن میچ کے دن ہی سامنے آئے گی‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||