سعودی عرب میں ایک روزہ میچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں پاکستان الیون اور انٹرنیشنل الیون کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے سعودی عرب میں اتنی بڑی سطح پر کرکٹ میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ یہ میچ جدہ اور ریاض میں پندرہ، اکیس اور بائیس جولائی کو کھیلے جا رہے ہیں۔ انضمام الحق پاکستان کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ ’پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ ’آئی سی سی نے انہیں یہ تین غیر سرکاری میچ کرانے کی اجازت دے دی ہے اور یہ میچ ایک مصنوئی ٹرف پر کھیلے جائیں گے‘۔ راشد لطیف ان میچوں کے منتظم ہیں اور ان میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی نمائندگی انضمام الحق کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں یوسف یوحنا، یونس خان، شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور شعیب ملک شامل ہیں۔ انٹرنیشنل سائڈ میں جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر، ہرشیل گبز، اے بی ڈی ویلیرز، ژاک رڈولف، اینڈرے نیل، اور نیوزی لینڈ کے جیکب اورم اور ڈینیئل وٹوری شامل ہیں۔ میچ سے حاصل ہونے والے فنڈز کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||