آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی مائیکل کلارک کے شاندار کھیل نے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ کی دوسری فتح سے محروم کر دیا۔ آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کی طرف سے 251 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی۔ آسٹریلیا نے یہ ہدف اس وقت حاصل جب صرف گیارہ گیندوں کا کھیل باقی رہ گیا تھا۔ آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں بارہ رنز سکور کر لیے لیکن پندرہ رنز پر آسٹریلیا کی پہلی وکٹ گر گی۔ اوپنر میتھیو ہیڈن اس میچ میں بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور بنگہ دیش کے فاسٹ بولر مشرفی مرتضی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی دوسرے وکٹ تریسٹھ رنز پر گری جب گلکرسٹ صرف چھتیس گیندوں پر پیتالیس رنز بنا کر تپاش بیسیا کی گیند پر خالد محمود کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ گلکرسٹ نے اپنے روایتی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پینتالیس رنز بنانے کے لیے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ڈیمئین مارٹن بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف نو رنز بنا کر خالد محمود کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ بعد میں کپتان رِکی پونٹنگ نے مائیکل کلارک کے ساتھ مل کر سکور کو ایک سو اڑسٹھ تک پہنچادیا۔ اِس سکور پر رِکی پونٹنگ چھیاسٹھ رنز بنا کر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر طشار عمران کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ رکی پونٹنگ کو چھیاسٹھ رنز بنانے کے لیے بہت محنت کرنی پڑی اور کئی دفعہ آؤٹ ہوتے ہوتے بچے۔ انہوں نے چھیاسٹھ رنز بنانے کے لیے پچانویں گیندیں کھیلیں اور پانچ چوکے لگائے۔ کپتان رکی پونٹنگ کے آؤٹ ہونے کے بعد کلارک اور آل رونڈر سینمڈز چھیاسی رنز بنا کی ناقابل شکست شراکت بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کو جیتنے کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا۔بنگہ دیش کی ٹیم شروع میں مشکلات کا شکار ہوئی اور اس کے تین کھلاڑی صرف انیس رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شہریار نفیس نے چھ چوکوں کی مدد سے پچھتر رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی طرف سے ٹاپ سکورر رہے۔ یہ ایک روز میچوں میں شہریار نفیس کی پہلی نصف سینچری تھی۔ شہریار نفیس نے کپتان حبیب البشر کے ساتھ ملکر سکور ستاون پر پہنچا دیا۔ بعد نے انہوں نے خالد مشہود کے ساتھ مل ایک اور لمبی پارٹنرشپ کی اور دونوں نے ملکر مجموعی سکور 169 تک پہنچا دیا۔خالد مشہود نے اکہتر رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے فاسٹ بالر بریٹ لی نے ابتدا میں ہی دو وکٹ حاصل کیے لیکن بعد میں وہ مہنگے ثابت ہوئے۔ ان کے دس اووروں میں باسٹھ رنز بنے۔ دیگر آسٹریلوی بالروں میں سے جیسن گلیسپی نے دو، واٹسن نے تین اور کیسپروچ نے ایک وکٹ لی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||