BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 June, 2005, 16:41 GMT 21:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ہار:88 باربیڈوس تنازعہ

عبدالقادر
عبدالقادر کے ہاتھوں ایک تماشائی کی پٹائی
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد اس وقت پاکستان کی ٹیم باربیڈوس کے کینگٹن اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔

پاکستان کا یہ ویسٹ انڈیز میں چھٹا دورہ ہے اور جب بھی پاکستان یہاں کھیلتا ہے تو دو اہم واقعات ہمیشہ یاد آتے ہیں۔ ایک تو انیس سو ستاون، اٹھاون کے ٹیسٹ میں حنیف محمد کی ٹرپل سینچری اور انیس سو اٹھاسی میں باربیڈوس کے ایمپائر ڈیوڈ آرچ کے غلط فیصلے پر عبدالقادر کا مکہ۔ ایمپائر پر نہیں بلکہ ایک تماشائی پر جسکی قیمت قادر کو ایک ہزار ڈالر کی شکل میں ادا کرنی پڑی۔

انیس سو اٹھاسی کی اس سیریز سے پہلے انیس سو ستتر میں مشتاق محمد کی قیادت میں بھی پا کستان میچ جیتتے جیتتے رہ گیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے آخری دو کھلاڑیوں نے ایک گھنٹے اور پینتیس منٹ بیٹنگ کر کے میچ بچا لیا تھا۔

انیس سو اٹھاسی کے دورے میں پانچ ایک روزہ میچ ہارنے کے بعد پاکستان نے
گیانا میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ نو وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ اور دوسرا ٹیسٹ بھی تقریبا جیت ہی لیا تھا لیکن آخر میں وہ میچ برابر رہا۔

جاوید میاں داد نے دونوں ٹیسٹ میچوں میں سینچری بنائی تھی۔ باربیڈوس میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا تھا اور سیریز تقریبا پاکستان کے گرفت میں تھی۔

کھیل کے آخری دن جب میلکم مارشل کو وسیم اکرم نے آوٹ کر دیا تو فتح یقینی تھی۔ ویسٹ انڈیز کو انسٹھ رنزجیتنے کے لیے درکار تھے اور پاکستان کو سیریز جیتنے کےلیےصرف دو وکٹیں۔

لیگ سپینسر عبدالقادر کی گیند پر ٹیف ڈیوجون کا جب مدثر نظر نے کیچ لیا تو ایمپائر ڈیوڈ آرچ نے جن کا تعلق بارپیڈوس سے تھا، ا پیل رد کر دی اور اس کے
بعد ونسٹن بینجمن کو بھی قادر کی گیند پر آوٹ نہیں دیا۔

عمران خان اور پوری ٹیم اپیل کرتی رہی لیکن ایمپائر آرچ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ قادر نے اپنی جنونی کیفیت اور غصے کے عالم میں پریس باکس کے قریب فیلڈ کرتے ہوئے ایک تماشائی کی گالیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے اچانک باؤنڈری سے باہر آ کر اسے مکا رسید کیا۔ تماشائی رابرٹ اوگیسٹی کرسی سے
گر پڑا اور لوگوں نے دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔

میچ تو ویسٹ انڈیز نے جیت لیا لیکن قادر اور پاکستان کے مینیجر انتخاب عالم کو اس مکے کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر ادا کرنی پڑی۔ کیوں کہ بعد میں
وہ عدالتی سمن لیکر پولیس کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے ہوٹل پہنچ گیا تھا۔

باربیڈوس کے لوگوں کا کہنا تھا کے ایمپائر ڈیویڈ آرچ نےاس ڈر سے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں کو آؤٹ نہیں ہونے دیا۔ کیونکہ انہیں خطرہ تھا کے مشتعل تماشائی کہیں انکے گراؤنڈ سے باہر بار اور کیفے کو آگ نہ لگا دیں۔ ویسٹ انڈیز کی شکست انہیں منظور نہ تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد