 |  فیڈل ایڈورڈ نے باربیڈوس میں ہونے والے میچ میں شاندار باولنگ کی اور پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ |
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان باربیڈوس میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے تیز بولر فیڈل ایڈورڈز کی جگہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹینو بیسٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فیڈل ایڈورڈز جنہوں نے باربیڈوس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی جیت کی راہ ہموار کر دی تھی دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ وہ میچ کے چوتھے دن بھی کھیلنے کے لیے نہیں آئے۔ ویسٹ انڈیز نےفیڈل ایڈورڈز کی جگہ ٹینو بیسٹ کو کھلانے کے علاوہ ٹیم میں اور کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور وہی ٹیم جمیئکا کے سبینا پارک میں تین جون کو ہونےوالے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو باربیڈوس میں پہلا ٹیسٹ کھیلی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ پاکستان کی دو سو چھہتر رنز سے ہرا دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرسٹوفر گیل، ڈیون سمتھ، رام ناریش ساروان، برائن لارا، شیو نارائن، چندرپال، ویول ہائنڈز، ڈوین براوو، کورٹنی براؤن، ڈیرن پاول، ریون کنگ، کوری کولیمور شامل ہیں، آئین بریڈ اور ٹینو بیسٹ ۔
|