BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 May, 2005, 17:31 GMT 22:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونامی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان
تندولکر اور لارا
سونامی متاثرین کے لیے لارڈز گروانڈ پر چودہ جون کو ہونے والے میچ کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نامور بیٹسمین سچن تندولکر اور برائن لارا اس میچ میں ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

شعیب اختر اور محمد سمیع جن کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، کو اس ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔

سچن تندولکر ایم سی سی کے کپتان ہوں گے جبکہ برائن لارا انٹرنیشنل الیون کی قیادت کریں گے۔

ایم سی سی کے صدر ٹامی گریونی نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ اتنی اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایم سی سی کی ٹیم میں کرس گیل (ویسٹ انڈیز) سٹیفن فلیمنگ (نیوزی لینڈ) سروان (ویسٹ انڈیز) یاک کیلس ( جنوبی افریقہ) اینڈی فلاور ( زمبابوے) سنگا کارا ( سری لنکا) شان پولاک (جنوبی افریقہ) انیل کمبلے (بھارت) مرلی دھرن (سری لنکا) اور شعیب اختر (پاکستان) شامل ہیں۔

انٹرنیشنل الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی: برائن لارا (ویسٹ انڈیز)
وریندر سہواگ (انڈیا) جے سوریا (سری لنکا) گریم سمتھ ( جنوبی افریقہ) راہول ڈریوڈ ( انڈیا) شونارائن چندرپاول ( ویسٹ انڈیز) کرس گیرن ( نیوزی لینڈ) شین وان ( آسٹریلیا) چمندا واس ( سری لنکا) اور محمد سمیع ( پاکستان)۔

اس میچ کا مقصد بھی سونامی کے متاثرین سمیت دیگر علاقوں میں تباہی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈ جمع کرنا ہے۔

گزشتہ برس چھبیس دسمبر کو سونامی لہروں سے پھیلنے والی تباہی کے سبب دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد