آفریدی خطرناک ہیں: ڈراوڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ نے پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کی کانپور کے ایک روزہ میچ میں فیصلہ کن اننگز کی زبردست تعریف کی ہے۔ کانپور کی اس اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے راہول ڈراوڈ نے کہا کہ آفریدی نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کے ڈھائی سوکا سکور ایک اچھا ہدف ہے اور پاکستان کے لیے اسے حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ راہول نے کہا کہ اگر آفریدی کی اننگز کو نکال دیا جائے تو ڈھائی سو کا سکور ایک محفوظ ہدف تھا۔ انہوں نے کہا کہ آفریدی نہایت خطر ناک کھلاڑی ہیں۔ کانپور میچ میں مسلسل تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کے ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کے امکان روشن ہو گئے ہیں جبکہ بھارت اب تمام تر کوشش کے باوجود سیریز برابر ہی کر سکتا ہے۔ پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آفریدی دلی میں بھی ایسے ہی کھیل کا مظاہرہ کریں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||