BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 March, 2005, 17:19 GMT 22:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف اپریل میں دہلی جائیں گے
صدر پرویز مشرف اور بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ
صدر مشرف بھارتی وزیرِ اعظم سے بھی ملاقات کریں گے
بھارت نے اِس بات کا اِ علان کیا ہے کہ صد ر پاکستان جنرل پرویز مشرف پاک بھارت کرکٹ سریز دیکھنے کے لیے اپریل کِے وسط میں بھارت آئینگے۔

بھارتی وزیراعظم من موھن سنگھ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ جنرل پرویز مشرف17 اپریل کو دہلی میں ہونے والا ایک روزہ میچ دیکھیں گے۔ یہ پاکستان کے دورہ بھارت کا آخری میچ ھوگا۔

ترجمان کے مطابق صد ر پاکستان میچ دیکھنے کے علاوہ بھارتی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رھے کہ صدر مشرف کی جانب سے میچ دیکھنے کی خواہش کے اظہار کے بعد ، بھارتی وزیراعظم نے جنرل مشرف کو کرکٹ دیکھنے کے لیے دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹسیٹ میچ کولکتہ میں جاری ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا پہلا ٹسیٹ میچ موہالی میں بغیر ہار جیت کے ختم ہو گیا تھا۔

کرکٹ کے ہزاروں پاکستانی پرستار سیریز دیکھنے کے لیے بھارت جانے کا ویزا حاصل کرچکے ہیں۔

جنرل مشرف کی جانب سے کرکٹ دیکھنے کے فصیلے کو ’کرکٹ ڈپلومیسی‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔اِس سے قبل 1987 میں، جب دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی تھی، صدر جنرل ضیا الحق جےپور میں ہونے والا کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال، جنرل مشرف پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے تھوڑی دیر کے لیے سٹیڈیم بھی آئے تھے۔

دو طرفہ تعلقات میں کھیلوں کی سطع پر تعلقات کافی اہمیت رکھتے ہیں اور حالیہ
دور میں یہ بہت متاثر بھی ہوۓ ہیں۔

گذشتہ برس بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو کافی اہمیت دی گئی اور اِسے ایک عظیم کامیابی بھی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد