باب وولمر بچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ باب وولمر کو امپائرنگ پر تنقید کرنے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ہدایت پر کی جانے والی اپنی تحقیقات یہ کہہ کر ختم کردی ہیں کہ میڈیا نے باب وولمر کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا تھا لہذا باب وولمر کے خلاف کارروائی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ باب وولمر نے آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر امپائروں کے فیصلوں کو پاکستانی ٹیم کے ساتھ ناانصافی سے تعبیر کیا تھا۔ آئی سی سی نے اسے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تحقیقات کے لیے کہا تھا کیونکہ وولمر کی تنقید سیریز کے اختتام پر سامنے آئی تھی لہذا آئی سی سی نے براہ راست یہ معاملہ نمٹانے کے بجائے اسے متعلقہ کرکٹ بورڈ کے سپرد کردیا تھا۔ آسٹریلیا کے دورے میں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے باب وولمر کو اس وقت بیانات دینے سے باز رہنے کے لیے بھی کہا تھا جب انہوں نے سابق کوچ جاوید میانداد کے تنقیدی بیانات اور ٹیم کی شکست پر ہونے والے ردعمل پر جوابی بیانات دیے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||