BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 January, 2005, 15:57 GMT 20:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب میں کرکٹ

سعودی عرب
کچھ سعودی کمپنیاں کرکٹ کا فروغ چاہتی ہیں
آئندہ ماہ جدہ اور ریاض میں پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان دو ’ڈے اینڈ نائٹ‘ کرکٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

سعودی عرب کی تاریخ میں کرکٹ کے مقابلوں کے انعقاد کا یہ پہلا موقع ہے۔ یہ میچ سعودی عرب کی چند کمپنیاں کروا رہی ہیں جو ملک میں کرکٹ کا فروغ چاہتی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف منتظمین کے ساتھ جمعرات کو جدہ میں ایک اخباری کانفرنس میں ان میچوں کی تفصیلات بتائیں گے۔

ان دو ’ڈے اینڈ نائٹ‘ میچوں میں پاکستان الیون میں راشد لطیف کے علاوہ وقاریونس، وسیم اکرم، اعجاز احمد، سعید انور، عامرسہیل، اظہرمحمود، مشتاق احمد، سلیم الہی، عمران نذیر، عاقب جاوید، آصف مجتبیٰ، سلیم جعفر، ارشد خان اور وجاہت واسطی کی شمولیت متوقع ہے۔

شعیب اختر کا بھی ان میچوں میں میدان میں اترنے کا امکان ہے۔

ورلڈ الیون میں بھارت سے اجے جدیجا، رابن سنگھ، وینکٹیش پرساد اور وینکٹ پاتھی راجو۔ سری لنکا سے اروندا ڈی سلوا، روشن مہاناما، کمار دھرماسینا، ارجنا راناتنگا اور ویسٹ انڈیز سے رچی رچرڈسن اور کورٹنی والش اور بنگلہ دیش سے منجورالاسلام رانا اور خالد مشہود کے نام شامل ہیں۔

سعودی عرب میں بڑی تعداد میں پاکستانی، بھارتی اور بنگلہ دیشی موجود ہیں جو کرکٹ کے دیوانے ہیں اور ان میچوں کے ذریعے انہیں ماضی اور حال کے بڑے کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کا سنہری موقع ہاتھ آئے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد