BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 November, 2004, 10:56 GMT 15:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگولی کو ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت
بھارتی کپتان سورو گنگولی
بھارتی کپتان سورو گنگولی
بھارتی کپتان سورو گنگولی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کی پابندی کے معاملے کی سماعت ملتوی ہوگئی ہے تاہم انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے بیرسٹر ٹِم کیسل نے اس مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور اب امید کی جاتی ہے کہ کانپور میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے بعد پچیس نومبر کو گنگولی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

سوروگنگولی پر دو ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کی پابندی سنیچر کے روز کلکتہ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان پلیٹینم جوبلی میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے لگائی گئی تھی۔

بھارتی کپتان نے ٹِم کیسل سے جمعرات کو ملاقات کی اور پھر دو گھنٹے پریکٹس کی۔

بیرسٹر ٹیم کیسل کو ابھی آئی سی سی کی جانب سے سنیچر کے میچ کا وڈیو ملنا ہے جس کے دیکھنے کے بعد وہ تمام لوگوں سے ٹیلیفون کے ذریعے کانفرنس کریں گے تاکہ کسی فیصلے پر پہنچ سکیں۔

گنگولی پر انہی وجوہات سے ماضی میں کراچی اور سِڈنی میں ایک کھیل کے دوران دو بار جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد