عمران، وسیم گنگولی کے ساتھ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عمران خان اور وسیم اکرم نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان سورو گانگولی کی حمایت میں بیان دیئے ہیں۔ گنگولی پر پاکستان کے خلاف ہفتے کے روز کلکتہ میں ہونے والے میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے اگلے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ عمران خان نے انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ کلکتہ کے موسم میں بال کو خشک رکھنے میں بہت وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ میچ کے دوران رات کے وقت اوس پڑنے کی وجہ سے پاکستان کی اننگز کے دوران آٹھ بار بال کو تبدیل کیا گیا تھا۔ اس وجہ سے انڈین ٹیم کو پچاس اوور مکمل کرنے میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ زیادہ لگا۔ وسیم اکرم نے بھی یہ امید ظاہر کی کہ انڈین کرکٹ بورڈ سورو گنگولی پر اعتماد کا اظہار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں انڈین ٹیم اور اس کے کپتان پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||