BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 November, 2004, 20:20 GMT 01:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بھارت کا دورہ دلچسپ رہے گا‘
انضمام
پاکستان کے کپتان انضمام الحق 1999 کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کے دورے پر جانے کے لیے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں کلکتہ میں ہفتہ کو ایک خصوصی ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ اسی روز بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ کے قیام کی پچھہترویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے ’یہ ہمارے لیے بہت اہم میچ ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ اس میں لوگ بہت دلچسپی لیں گے‘۔

’لیکن بھارت کے خلاف کھیلنے کی ایک مشکل یہ ہے کہ لوگ ہم سے بہت توقعات وابستہ کرلیتے ہیں‘۔

اس سال کے آغاز پر بھارت نے پاکستان میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست دی تھی تاہم اس کے بعد پاکستان تین مرتبہ بھارت کو شکست دے چکا ہے۔

انضمام کا کہنا ہے ’ہمیں معلوم ہے کہ بھارت ہی کی سرزمین پر اسے شکست دینا بہت مشکل ہے۔‘

1999 کے دورے متں جب پاکستان بھارت کے خلاف کلکتہ میں کھیل رہا تھا تو پولیس کو ہنگامے کے باعث گراؤنڈ کو شائقین سے خالی کروانا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد