گنگولی کو سخت سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سورو گنگولی پر اگلے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے خلاف پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گنگولی پر یہ پابندی ہفتے کے روز کولکتہ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پلیٹینم جوبلی میچ میں ہندوستانی گیندبازوں کے سست اوور ریٹ کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق میچ میں تاخیر کے سبب نشریاتی اداروں، ٹی وی چینلز، میڈیا اور حکام کے اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے وقت کی پابندی لازمی ہے۔ اس فیصلے کے بعد گنگولی اِس ماہ کے آخری میں جنوبی افریقہ کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ حال ہی میں اس سیریز کے لیے ان کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ میچ کے ریفری کلائیو لایڈ سے منسوب ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ سست اوور ریٹ کے بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کی سختی سے پابندی ہونی چاہیے۔ کلائیو لایڈ نے کہا ہے کہ پچاس اوور کے کھیل کے لیے ساڑھے تین گھنٹے کا وقت بہت کافی ہوتا ہے اور یہ ذمہ داری کپتان کی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں انہیں مکمل کرے۔ کولکتہ کے پلیٹینم جوبلی میچ کی دوسری اننگز میں جب پاکستان نے بیٹنگ شروع کی توکپتان گنگولی نے پانچ بار گیند تبدیل کی اور نتیجتًا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے ختم ہوا۔ گنگولی کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ رات کے وقت پڑنے والی اوس تھی جس کے سبب گیند بار بار گیلی ہورہی تھی۔ ہندوستان میں کرکٹ کنٹرول بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ سورو پر یہ پابندی کچھ زیادہ سخت ہے اور وہ اس کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اپیل کریں گے۔ سابق کرکٹ کھلاڑی اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سوروگنگولی پر یہ پابندی سخت ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی سي سي کے اصول و ضوابط کی پابندی ہونی چاہیے اس لیے اس طرح کے سخت فیصلوں کی ضرورت بھی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||