BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 October, 2004, 05:50 GMT 10:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاتھ سے نکلتا ہوا میچ

جے سوریا نے شاندار طریقے سے سنچری بنائی
جے سوریا نے شاندار طریقے سے سنچری بنائی
ٹیسٹ میچز بالرز جتواتے ہیں لیکن جیت کی بنیاد بڑے اسکور سے رکھی جاتی ہے۔

فیصل آباد ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز کی عمدہ کارکردگی کے بعد میزبان بیٹسمینوں سے ایک بڑے اسکور کی توقع کی جارہی تھی وہ ان کی غیرذمہ داری کی نذر ہوگئی مگر سری لنکن بیٹسمین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی بنیاد رکھ چکے ہیں۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر285 رن بناتے ہوئے سری لنکا نے پاکستان پر264 رن کی برتری حاصل کرلی ہے۔ سنتھ جے سوریا نے پاکستانی بولنگ پر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیرویں اور پاکستان کے خلاف تیسری سنچری تیرہ چوکوں کے بعد دانش کنیریا کو مڈوکٹ پر چھکا لگاکر مکمل کی۔

کھیل کے اختتام پر وہ131 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر سماراویرا 15رن پر کھیل رہے تھے یہ دونوں چوتھی وکٹ کی شراکت میں69 رن کا اضافہ کرچکے ہیں۔

پاکستان کے ٹیل اینڈرز تیسرے دن اسکور بورڈ کو متحرک کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور پوری ٹیم گزشتہ روز کے اسکور میں صرف8 رن کا اضافہ کرکے264 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ لیفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیرتھ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ اس طرح پاکستانی ٹیم کو صرف21 رن کی سبقت حاصل ہوسکی ۔

سری لنکا کی دوسری اننگز کا آغاز پہلی کی طرح کسی بھیانک خواب سے کم نہ تھا۔ کپتان مرون اتاپتو پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے اس مرتبہ بھی ان کی وکٹ شعیب اختر نے حاصل کی۔

سنتھ جے سوریا اور کمار سنگاکارا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی98 رن بناکر پاکستانی بولنگ کے حوصلے پست کردیئے۔ سنگاکارا دس چوکوں کی مدد سے59 رن بناکر کھانے کے وقفے کے بعد پہلی ہی گیند پر شعیب اختر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جس کے بعد جے سوریا اور مہیلا جے وردھنے نے رہی سہی کسر اپنی118 رن کی عمدہ شراکت سے پوری کردی۔ جے وردھنے57 رن کی عمدہ اننگز کھیل کر دانش کنیریا کی گیند پر معین خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

مایوس پاکستانی بالرز سخت تگ ودو کے بعد صرف تین وکٹیں حاصل کرسکے۔
پاکستان نے صرف ایک مرتبہ تین سو یا زائد رن چوتھی اننگز میں بناکر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

انضمام الحق کا ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ کہنا تھا کہ رن کا ہدف بار بار عبور نہیں کیا جاسکتا تو کیا فیصل آباد میں پاکستانی ٹیم ایک بڑا ہدف عبور کرنے کے لیے تیار ہے؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد